ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 70سالوں میں کسی سنیاسی کو بھارت رتن نہیں ملناملک کی بدقسمتی:بابارام دیو

70سالوں میں کسی سنیاسی کو بھارت رتن نہیں ملناملک کی بدقسمتی:بابارام دیو

Sun, 27 Jan 2019 23:27:02    S.O. News Service

نئی دہلی، 27جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یوگا گرو بابا رام دیوبھی بھارت رتن ایوارڈ کے تنازعات میں کودگئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ 70سالہ آزادی کے بعد بھی یہ سب سے بڑا اعزازکسی سنیاسی کو کیوں نہیں دیا گیا؟۔ ان سوالات کو لے کر انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلا بھارت رتن ایوارڈکسی سنیاسی کوملے۔یوگا گرو بابا رام دیو نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ 70سالوں میں ایک بھی سنیاسی کو بھارت رتن نہیں ملا، چاہے یہ مہاراشی دیانند سرسوتی، سوامی وویکانندہوں یاشیوکمار سوامی جی ،میں ہندوستانی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ اگلی بارکسی سنیاسی کوبھی بھارت رتن دیاجائے۔اس سے پہلے کرناٹک میں کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت چلا رہی جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس)نے بھی بھارت رتن کے لئے شیو کمار سوامی کے نہ منتخب ہونے پر احتجاج درج کرایا ہے،یہاں تک کہ جے ڈی ایس نے اپنااعتراض ظاہر کیا، پرنب مکھرجی کے نام پرجے ڈی ایس کے سیکرٹری جنرل دانش علی نے کہا تھا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے کہ بیجو پٹنائک اور کانشی رام جی سے پہلے پرنب مکھرجی کو اعلی ترین اعزاز کے لئے منتخب کیاگیا۔انہوں نے کہا تھا کہ سابق صدر پرنب مکھرجی کواس لئے بھارت رتن کے طور پر منتخب کیا ہے کیونکہ وہ آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر میں گئے تھے۔کانگریس کے ایک اعلی لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے بھی بھارت رتن ایوارڈ پر سوال اٹھایا تھا۔کھڑگے نے کہا تھاکہ میں پرنب مکھرجی کو بھارت رتن دینے کا خیر مقدم کرتا ہوں، لیکن شیو کمار سوامی جی نے تعلیم کے میدان میں بہت کام کیا، انہوں نے یتیم لوگوں کی تعلیم کے لئے کام کرتے ہوئے اپنی زندگی گزاری، انہیں بھارت رتن کا احترام ملنا چاہئے۔آپ لیڈر سنجے سنگھ نے بھی ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس، شہید اعظم بھگت سنگھ، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا، دھیان چند کو ابھی تک بھارت رتن نہیں ملا۔نا نا دیشمکھ، بھوپین ہجارکا اورآپ کے 20ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کا معاملہ آگے بڑھانے والے آر ایس ایس کے پرستار پرنب دا کو بھارت رتن اعزاز دیا گیا۔


Share: